پولیس نےملزم کا 5 روزہ ریمانڈ حاصل کرلیا۔فائل فوٹو
پولیس نےملزم کا 5 روزہ ریمانڈ حاصل کرلیا۔فائل فوٹو

پولیس نے نثار پنہور کی گرفتاری ظاہرکردی

پولیس نے ایم کیو ایم کے سابق ایم این اے نثار پنہور کی گرفتاری ظاہرکردی اورملزم کا 5 روزہ ریمانڈ حاصل کرلیا۔

پولیس نے ایم کیو ایم کے سابق ایم این اے نثار پنہورکو ریمانڈ کیلئے انسداددہشتگردی عدالت میں پیش کیا،پولیس کاکہنا ہے کہ نثار پہنورکو ملک مخالف سرگرمیوں پرگرفتارکیا گیا،نثار پہنور ملک مخالف نعرے بازی کر رہے تھے۔

پولیس کامزیدکہناتھا کہ نثار پہنور بانی ایم کیو ایم کے حق میں نعرے بھی لگارہے تھے،نثار پہنورعوام کو دہشت گردی کے لیے اکسا رہے تھے، نثار پہنورکے خلاف دہشت گردی سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے،عدالت نے ملزم کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔