ایک امریکی فوجی گاڑی 25 ہزار ڈالر میں فروخت ہو رہی ہے۔فائل فوٹو
ایک امریکی فوجی گاڑی 25 ہزار ڈالر میں فروخت ہو رہی ہے۔فائل فوٹو

امریکی فوجی گاڑیاں اور ٹینک طالبان کے ہاتھ لگ گئے

افغانستان میں امریکی فوجی گاڑیاں اور ٹینک بلیک مارکیٹ میں عام فروخت ہو رہے ہیں۔ یہ انکشاف صوبہ فرح کا دورہ کرنیوالے پارلیمانی وفد کی رپورٹ میں کیا گیا ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق پارلیمانی وفد کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا کی جانب سے افغان فوج کو دیے گئے ٹینک اورفوجی گاڑیاں صوبہ فرح کی بلیک مارکیٹ میں فروخت ہو رہے ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایک امریکی فوجی گاڑی 25 ہزار ڈالر میں فروخت ہو رہی ہے۔ یہ ٹینک اور فوجی گاڑیاں طالبان مقامی مافیا کے ذریعے خرید رہے ہیں اور پھرانہیں فورسز کیخلاف استعمال میں لا رہے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فرح صوبہ کا صرف دارالحکومت ہی حکومت کے کنٹرول میں ہے، باقی تمام صوبے پر طالبان قابض ہیں۔