اگربی جے پی ہارجاتی ہے تو پاکستان میں پٹاخے چلا کر خوشی منائی جائے گی۔فائل فوٹو
اگربی جے پی ہارجاتی ہے تو پاکستان میں پٹاخے چلا کر خوشی منائی جائے گی۔فائل فوٹو

دہلی کے انتخابات میں بھی پاکستان کی انٹری

بھارتی انتخابات کے موقع پراکثر پاکستان کا نام لے کر ووٹ مانگنے میں ماہر بی جے پی نے دہلی کے انتخابات میں بھی پاکستان کی انٹری ڈال دی۔

دہلی میں اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ 8 فروری کو ہونی ہے اور یہاں یہاں اہم مقابلہ تین بڑی جماعتوں عام آدمی پارٹی ، بھارتیہ جنتا پارٹی اور کانگریس کے درمیان ہے لیکن بی جے پی کے امیدوار کپل مشرا کا کہنا ہے کہ 8 فروری کو دہلی کی سڑکوں پر بھارت اور پاکستان کے مابین مقابلہ ہوگا یعنی دہلی انتخابات میں بھی پاکستان کی انٹری ہو چکی ہے۔

اس سے قبل 2015 کے بہار اسمبلی انتخابات میں بھی بی جے پی نے پاکستان کے نام پر ووٹ مانگنے کی کوشش کی تھی۔ اس وقت بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ نے پاکستان کے نام پر ووٹ مانگے تھے۔

امت شاہ نے بہار میں ووٹنگ کے چوتھے مرحلے سے قبل رکسول میں ایک ریلی سے خطاب کے دوران کہا تھا کہ اگر بی جے پی بہار میں ہار جاتی ہے تو پاکستان میں پٹاخے چلا کر خوشی منائی جائے گی۔