ملزم کی نشاندہی پربچی کی لاش بھی گنے کی فصل سے برآمد کرلی گئی۔فائل فوٹو
ملزم کی نشاندہی پربچی کی لاش بھی گنے کی فصل سے برآمد کرلی گئی۔فائل فوٹو

معصوم طالبہ کو 450 مرتبہ اٹھک بیٹھک کی سزا دینے پر ٹیچر گرفتار

اکثر سکولوں میں ہمیں سننے کو ملتا ہے ٹیچر کی طرف سے سبق یاد نہ کرنے یا پھر ہوم ورک نہ کرنے پر مختلف طرح کی سزائیں دی جاتی ہیں اسی طرح کی ایک خبر بھارت سے آئی ہے جہاں پرایک کم عمر طالبہ کو ہوم ورک نہ کرنے پر450 مرتبہ اٹھک بیٹھک کرائی گئی جس کا حکام نے فوری طورپرنوٹس لیا اور ٹیچرکو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں پیش آیا جہاں ٹیوشن پڑھانے والی ٹیچرنے 8 سالہ طالبہ کو ہوم ورک مکمل نہ کرنے پر سزا دی جس میں ٹیچر نے لڑکی سے 450 مرتبہ اٹھک بیٹھک کرائی۔

خبر رساں ادارے کے مطابق تیسری کلاس کی طالبہ نے ٹیچرکی طرف سے کی جانے والی سزا پوری کی لیکن جب وہ گھر پہنچی تو چلنے کے قابل نہیں تھی جس پر بچی کے اہلخانہ نے اسے ہسپتال منتقل کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بچی کی والدہ نے ٹیوشن ٹیچر کے خلاف پولیس میں شکایت درج کی جس میں خاتون نے الزام لگایا کہ ان کی بچی پرٹیچرنے بری طرح تشدد کیا جس سے اس کے پیروں پر سوجن آگئی تھی۔

پولیس نے بچی کی والدہ کی شکایت پرٹیوشن ٹیچرکے خلاف کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا۔