کلفٹن ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے قریب گدھوں کے سراورآلائشیں ملنے کا انکشاف ہوا ہے،کلفٹن میں واقع ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے قریب موجود کچرا کنڈی سے 3گدھوں کے سراورآلائشیں ملی ہیں البتہ باقی گوشت غائب ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق نامعلوم افراد مبینہ طور پر ذبح کیے گئے گدھے کے سر اورآلائشیں پھینک گئے تھے، ان آلائشوں کو بعد میں کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کی صفائی والی گاڑی کچرے سمیت اٹھا کر لے گئی۔
دوسری جانب پولیس کی جانب سے اہلِ علاقہ سے پوچھ گچھ جاری ہے کہ یہ کس کی کارروائی ہے اور گدھوں کا گوشت کہاں گیا ہے۔خیال کیا جا رہا ہے کہ ان گدھوں کا گوشت بیف یا مٹن بتا کرکسی ہوٹل یا گوشت کی دکان پر بیچا اور شہریوں کو کھلایا جائے گا۔