وزیراعلیٰ محمود خان نے ایکشن لیتے تینوں وزراکو عہدوں سے ہٹا دیا۔فائل فوٹو
وزیراعلیٰ محمود خان نے ایکشن لیتے تینوں وزراکو عہدوں سے ہٹا دیا۔فائل فوٹو

خیبرپختونخوا حکومت میں اختلاف۔فارورڈ بلاک بنانے والے3وزرا برطرف

خیبرپختونخوا حکومت میں اختلافات پر3 صوبائی وزراکو فوری طورپرکابینہ سے نکال دیاگیا،گورنر خیبرپختونخواشاہ فرمان کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق گورنرکے پی مشتاق غنی نے صوبائی وزیر سیاحت عاطف خان، وزیر صحت  شہرام ترکئی اورصوبائی وزیر ریونیو شکیل خان کو عہدوں سے سبکدوش کردیا گیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق کئی روز سے خیبرپختونخواحکومت میں اختلافات کی خبریں گردش کررہی تھیں ،تین صوبائی وزراجن میں (عاطف خان،شہرام ترکئی اور شکیل احمد)شامل تھے ،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کیخلاف لابنگ کررہے تھے جس پر وزیراعلیٰ محمود خان نے ایکشن لیتے تینوں وزراکو عہدوں سے ہٹا دیا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے تمام معاملات سے وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کردیاتھا کہ تینوں وزراان کیخلاف لابنگ میں مصروف ہیں اورتینوں وزراترقیاتی کاموں میں رکاوٹ بن رہے تھے

وزیراعلیٰ محمود خان نے ایکشن لیتے ہوئے تینوں وزراکو عہدوں سے ہٹا دیا،گورنر خیبرپختونخواشاہ فرمان کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ذرائع کے مطابق تینوں وزرا پریشر گروپ کے کرتا دھرتا تھے۔

واضح رہے صوبائی وزیر ریونیو شکیل خان نے انکشاف کیا تھا کہ صوبے میں کچھ اداروں میں کرپشن ہو رہی ہے جس پر مجھ سمیت پی ٹی آئی کے حکومتی ممبران اور ورکرز کو شدید تحفظات ہیں جنہیں وزیراعظم کے سامنے رکھیں گے۔