پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریزکا تیسرا اورآخری ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث ممکن نہ ہو سکا جس کے باعث میچ منسوخ کردیا گیا اور پاکستان کی پہلی پوزیشن برقرار رہی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بارش کے باعث میچ کا آغاز نہ ہوسکا اور یوں 4 بجے تک انتظار کے بعد میچ کو منسوخ کردیا گیا اور3 میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز 0-2 سے پاکستان کے نام رہی ، کپتان بابر اعظم کو مین دی سیریزقراردیا گیا۔
پہلے میچ میں گرین شرٹس نے مہمان سائیڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی اور دوسرا میچ 9 وکٹوں سے باآسانی اپنے نام کیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور میں دوپہر سے ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری رہا جس کےباعث قذافی اسٹیڈیم میں پچ کو ڈھانپ دیا گیاتھا۔
دوسری طرف پاکستان کرکٹ بورڈ نے بارش کے باعث منسوخ ہونے والے تیسرے ٹی ٹونٹی میچ کی ٹکٹیں ریفنڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے تیسرے ٹی ٹونٹی میچ کی ٹکٹ فیس واپس کرنے کے لیے شائقین کرکٹ کو کوریئرز سینٹرزپررابطہ کرنے کا کہا ہے۔