کورونا وائرس زیادہ عمر کے لوگوں کیلیے خطرناک ہے۔فائل فوٹو
کورونا وائرس زیادہ عمر کے لوگوں کیلیے خطرناک ہے۔فائل فوٹو

کراچی سرکلر ریلوے دو ہفتوں میں چلانے کا حکم

سپریم کورٹ نے وزیر ریلوے شیخ رشید کو دو ہفتوں میں کراچی سرکلر ریلوے چلانے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے ریلوے خسارہ کیس کی سماعت کی۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت عظمیٰ میں دوران سماعت کراچی سرکلر ریلوے کا بھی تذکرہ ہوا۔ چیف جسٹس نے شیخ رشید سے کہا کہ ریلوے جا کدھر رہی ہے، کراچی میں کالا پل دیکھیں ،کیماڑی کے علاقے میں جائیں دیکھیں کیا حال ہے۔

چیف جسٹس نے کہاکہ کراچی سرکلر ریلوے کی 38 کنال زمین عدالتی حکم پرخالی ہوئی، ریلوے افسران جس کو چاہتے ہیں زمین دیتے ہیں، لوگ آپ کی باتیں سنتے ہیں لیکن آپ کا ادارہ سب سے نااہل ہے۔

سپریم کورٹ نے ریلوے کو دو ہفتوں میں سرکلر ریلوے چلانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 12 فروری تک ملتوی کردی۔

عدالت نے ہدایت کی کہ سرکلر ریلوے ٹریک پر تجاوزات بنانے والوں کی بحالی کیلیے بھی اقدامات کیے جائیں جبکہ آئندہ سماعت پر وزیر منصوبہ بندی اور سیکریٹری بھی پیش ہوں۔