وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 2013میں جب وہ سیڑھیوں سے گرکرشوکت خانم ہسپتال پہنچے تو وہاں انہیں ایسا ٹیکا لگایا گیاکہ عمران خان کو ہسپتال کی نرسیں حوریں نظرآنے لگیں۔
گزشتہ روز کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے ایساٹیکا لگنے کا انکشاف کیا ہے جس سے انہیں نرسیں حوریں نظرآنے لگیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ2013 میں جب وہ سیڑھی سے گرکرزخمی ہوئے تو شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹرعاصم نے ایسا ٹیکا لگایا کہ درد دورہوگیااورٹیکا لگنے کے بعد انہیں نرسیں حوریں نظرآنے لگیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نے تقریربھی کردی جو مجھے یاد نہیں، درد دوبارہ ہونے لگا تو ڈاکٹر سے کہا کہ ایک ٹیکا اورلگائو۔وزیراعظم نے بتایا کہ انہوں نے ڈاکٹرکو دھمکی بھی دی کہ ٹیکا لگائو ورنہ تمھیں چھوڑوں گا نہیں مگرڈاکٹرنے ٹیکا نہ لگایا۔
یاد رہے گزشتہ روز وزیراعظم نے کراچی کا ایک روزہ دورہ کیا تھا اس دوران انہوں نے سیاسی وکاروباری شخصیات سے اہم ملاقاتیں کی تھیں جبکہ نوجوانوں میں قرض کی تقسیم سے متعلق ایک تقریب میں بھی شریک ہوئے تھے۔