باقی فوجی شدت پسند تنظیم نام نہاد دولتِ اسلامیہ کی 'باقیات کو ختم کرنے کیلیے کام کرتے رہیں گے۔فائل فوٹو
باقی فوجی شدت پسند تنظیم نام نہاد دولتِ اسلامیہ کی 'باقیات کو ختم کرنے کیلیے کام کرتے رہیں گے۔فائل فوٹو

امریکہ نے عراق کو ہتھیاروں کی سپلائی روک دی

امریکہ نے عراق کے ساتھ بڑھتی کشیدگی کے باعث ہتھیاروں کی سپلائی پر روک دی ۔

امریکی نیوز ویب سائٹ ڈیفنس نے فضائیہ کے ترجمان برائن بریکینس کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ عراق کو نئے ایف۔16 بیڑے کی سپلائی بھی روک دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق مسٹر بریکینس نے کہا کہ عراق میں ماحول بہتر ہونے پریہ پابندی ہٹالی جائے گی۔اس سے قبل عراق کے بغداد میں واقع امریکی سفارتخانے کے علاقے میں اتوارکے روز تین میزائل داغے گئے تھے۔ان میں سے ایک میزائل سے سفارخانے کے ریستوراں کو نشانہ بنایا گیا تھا، جس میں کئی لوگ زخمی ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ عراق کی پارلیمنٹ نے جنوری کے آغاز میں ملک سے سبھی غیر ملکی فورس کو باہر کرنے کے لیے ووٹ کیا تھا۔اس کی اہم وجہ امریکہ کے ذریعہ گزشتہ دنوں بغداد میں ایک مہم میں عراقی شیعہ ملیشیا کے ڈپٹی کمانڈرابو مہدی المہندس اورایران کے اعلی جنرل قاسم سلیمانی کو ہلاک کیا جانا تھا۔