نئی دہلی میں جامعہ ملیہ کے مظاہرین پرفائرنگ کردی گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی کی جامعہ مسجد کے سامنے اقلیتی بل کیخلاف احتجاج کرنے والے طالبعلموں پرنامعلوم شخص نے فائرنگ کردی جس سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔
پولیس کی بروقت کارروائی سے وہ مزید کوئی نقصان نہ کرپایا اورگرفتارکرلیاگیا۔رپورٹس کے مطابق حملہ آورنے فائرنگ سے قبل جامعہ مخالف نعرے لگائے اوریہ کہتے ہوئے فائرنگ کی کہ’ یہ لوآزادی‘۔
انڈیا ٹی وی کے مطابق گولی یونیورسٹی کے ایک طالبعلم کے ہاتھ پرلگی اوراسے ہسپتال منتقل کردیا گیاہے۔
واضح رہے کہ جامعہ ملیہ کی کوآرڈینیشن کمیٹی نے اقلیتی ترمیمی بل کیخلاف جامعہ سے راج گھاٹ تک احتجاج کی کال دے رکھی تھی جس پر سیکڑوں کی تعداد میں طالب امڈ آئے۔
بھارت بھرمیں اس متنازعہ شہریت بل کیخلاف لاکھوں لوگ سراپا احتجاج ہیں جبکہ عالمی برادری بھی اس متعصب بل کی مذمت کرچکی ہے۔