بھارت کے متنازع شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف یورپی پارلیمنٹ میں پیش کردہ قرارداد پر ووٹنگ مؤخرکردی۔
مختلف سیاسی نظریات کے حامل پانچ بڑے سیاسی گروپوں کی طرف سے مشترکہ طورپر پیش کردہ قرارداد پربدھ 29 جنوری کو بحث ہوئی جس کے بعد اس پر ووٹنگ آج جمعرات کو ہونا تھی تاہم پارلیمان میں بحث کے بعد یہ ووٹنگ آئندہ مارچ تک موخرکردی گئی۔
متنازع شہریت قانون کے خلاف بحث کے دوران یورپی پارلیمان میں موجود 483 اراکین میں سے 271 نے اس پر ووٹنگ مؤخرکرنے کے حق میں جب کہ 199نے اس کے خلاف ووٹ دیے اور13 اراکین نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔