تین شہادتوں کے خلاف مغربے کنارے میں احتجاجی طورپرہڑتال کی جائے گی ۔فائل فوٹو
تین شہادتوں کے خلاف مغربے کنارے میں احتجاجی طورپرہڑتال کی جائے گی ۔فائل فوٹو

عرب لیگ نے ٹرمپ کا دو ریا ستی منصوبہ مسترد کردیا

عرب لیگ نے ٹرمپ کا دو ریا ستی منصوبہ مسترد کر دیا ، فلسطینی صدر محمود عباس نے امریکا اور اسرائیل سے سیکیورٹی سمیت ہرطرح کے تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے جا ری بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ ٹرمپ کے دو ریاستی منصوبے کو مسترد کرتےہو ئے امریکا اوراسرائیل سے سیکیورٹی سمیت ہر طرح کے تعلقات ختم کر دیں گے۔

مصرکے دارالحکومت قاہرہ میں عرب ممالک کی تنظیم نے بھی ٹرمپ کا دو ریا ستی منصوبہ مسترد کرتے ہو ئے کہا کہ اس منصوبے میں فلسطینیوں کو کوئی حقوق نہیں دیے گئے ،تنظیم کا کہنا ہے کہ عرب ممالک دوریاستی حل کے نفاذ کیلئے امریکا سے کوئی تعاون نہیں کیا جائے گا۔

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں فلسطینی صدر محمود عباس نے درخواست پرعرب ممالک کے وزرائے خارجہ کی ملاقات ہوئی ہے ،عرب لیگ کے رکن ممالک کے وزرافلسطین اور اسرائیل تنازع کے حل کے لیے امریکی صدر ٹرمپ کے منصوبے پر بات چیت کی ہے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے فلسطینی صدر کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کا دو ریا ستی منصوبہ مسترد کرتے ہو ئے امریکا اور اسرائیل سے ہر طرح سے تعلقات ختم کرتے ہیں۔