امریکہ کی سیاٹل سٹی کونسل میں بھی متنازع بھارتی شہریت ترمیمی قانون کے خلاف متفقہ طورپرقرارداد منظورکی گئی ہے۔ کونسل میں ہندوستانی نژاد ارکان کی بڑی تعداد ہے۔
کونسل نے این آر سی کیخلاف بھی احتجاج کیا۔ کونسل کی خاتون شاما ساونت نے قرارداد پیش کی جس کو کونسل میں متفقہ طورپرمنظورکرلیا گیا۔
قرارداد میں شہریت ترمیمی قانون اوراین آرسی کو امتیازات پر مبنی بتاتے ہوئے اُس پرتنقید کی گئی۔ کونسل نے سی اے اے کو منسوخ کرنے کا حکومت ہند سے مطالبہ کیا۔