لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ قانون کی نظر میں برقرار نہیں رکھا جا سکتا۔فائل فوٹو
لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ قانون کی نظر میں برقرار نہیں رکھا جا سکتا۔فائل فوٹو

رمضان شوگرملز کیس۔حمزہ شہبازکی ضمانت منظور،رہائی ابھی ممکن نہیں

لاہورہائیکورٹ نے رمضان شوگرملز کیس میں حمزہ شہبازکی ضمانت منظورکرلی تاہم آمدن سے زائد اثاثوں اورمنی لانڈرنگ کیس کی وجہ سے وہ ابھی جیل میں ہی رہیں گے۔

رمضان شوگرملز کیس میں حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی،امجد پرویز وکیل حمزہ شہبازنے کہاکہ 9 سے 10 کلومیٹر گندانالہ بنایاگیا،یہ نالہ وہاں کی آبادی کو سہولت دینے کیلیے بنایاگیاتھا۔

وکیل حمزہ شہباز نے کہا کہ کیس میں دستاویزی ثبوت پیش کیے گئے،حمزہ شہبازپرکوئی الزام نہیں آتا،وکیل حمزہ شہباز نے کہا کہ رمضان شوگر ملز کیس میں شہباز شریف کی ضمانت منظورہوچکی ہے۔

عدالت نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسارکیاکہ رمضان شوگرملز میں کتنے ڈائریکٹرہیں ؟،نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ رمضان شوگرملزکے 7 ڈائریکٹرز ہیں ،نیب پراسیکیوٹر رمضان شوگرملزکے ڈائریکٹرزکے نام نہ بتا سکے۔

عدالت نے کہا کہ لگتا ہے آپ نے فائل کو ہاتھ ہی نہیں لگایا ،عدالت جو پوچھتی ہے آپ کے پاس جواب نہیں ہوتا،یہ بتائیں شہبازشریف کی ضمانت کی اپیل واپس کیوں لی ؟یہ بتائیں شہبازشریف وزیراعلیٰ تھے یاحمزہ شہباز؟۔

لاہورہائیکورٹ نے دلائل مکمل ہونے کے بعد رمضان شوگرملزکیس میں حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت منظورکرتے ہوئے ان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت 11 فروری تک ملتوی کردی۔

لاہور ہائیکورٹ میں حمزہ شہباز کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات اور رمضان شوگرملز کیس کے مقدمات چل رہے ہیں۔