سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں شہر میں میگاٹرانسپورٹ منصوبوں سے متعلق کیس میں چیف جسٹس پاکستان نے استفسارکیا کہ کراچی میں بسیں کہاں جاتی ہیں،500 بسوں کا سناتھا افتتاح ہوااگلے دن کہاں چلی گئیں ۔
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں شہر میں میگاٹرانسپورٹ منصوبوں کے معاملے پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی،کراچی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر ڈیپارٹمنٹ کے صالح فاروقی عدالت میں پیش ہوئے۔
چیف جسٹس گلزاراحمد نے کہاکہ ہوکیا رہا ہے پوراشہرجام پڑا ہے ،صالح فاروقی نے کہاک ہ گرین لائن کاانفراسٹرکچر 2018 میں مکمل ہوچکا ہے،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ کراچی میں بسیں کہاں جاتی ہیں،500 بسوں کا سناتھا افتتاح ہوااگلے دن کہاں چلی گئیں ۔
چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ کیاآپ لوگوں کے پیٹ میں چلی گئیں ؟افتتاح ہوتا ہے مگراگلے دن بسیں کراچی سے غائب ہو جاتی ہیں ،چیف جسٹس نے کہا کہ گرین بسیں کراچی سے کہاں چلی گئیں ؟۔میئر کراچی نے کہا کہ بیشتربسیں گل سڑگئی ہیں،چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ پھرآپ کیا کررہے ہیں ؟۔