سرینگر میں پولیس اسٹیشن پردستی بم حملہ
دستی بم پولیس اسٹیشن کے باہرگرکر پھٹ گیا۔ایک اہلکار زخمی
February 6, 2020 · بام دنیا
علاقے میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔فائل فوٹو
سری نگرکے لال بازارکے علاقے میں جمعرات کو پولیس اسٹیشن پردستی بم حملے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق سری نگرکے لال بازارعلاقے میں جمعرات کو پولیس اسٹیشن پردستی بم پھینکا گیا جو پولیس اسٹیشن کے باہرگرکرپھٹ گیا۔
انہوں نے بتایا کہ دھماکے میں ایک اہلکار زخمی ہوا جس کو فوری طورپرعلاج کے لیے پولیس کنٹرول روم ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی پولیس اہلکارکی حالت خطرے سے باہر ہے نیز حملہ آوروں کی تلاش کے لیے علاقے کو محاصرے میں لیا گیا۔