فائل فوٹو
فائل فوٹو

سپریم کورٹ کا یونیورسٹی روڈ پر شادی ہال آج ہی گرانے کاحکم

سپریم کورٹ آف پاکستان نے پی آئی اے کی زمین پر قائم شادی ہال گرانے کا حکم دیدیا۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میںپی آئی اے کی زمین پر شادی ہالز بنانے کے کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی،چیف جسٹس پاکستان نے استفسارکیا کہ پی آئی اے کی طرف سے کون آیا ہے، جنرل منیجر لیگل سروسز پی آئی اے سپریم کورٹ میں پیش ہوئے، نمائندہ پی آئی اے نے کہا کہ ہم نے شادی ہالزگرادیے ہیں۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ آپ کیا کہہ رہے ہیں میں کل ہی شادی ہال دیکھ کرآیاہوں،یونیورسٹی روڈ پرکل گیاتووہاں ہال موجود تھا،نمائندہ پی آئی اے نے کہا کہ اسٹرکچر ہوسکتاہے استعمال نہیں کررہے۔

سپریم کورٹ نے پی آئی اے سے اپنے تمام شادی ہالز سے متعلق رپورٹ طلب کرلی،عدالت نے کہاکہ بتایا جائے پی آئی اے کے رفاہی پلاٹس کی کیاصورتحال ہے؟،عدالت نے پی آئی اے سے کل تک عملدرآمد رپورٹ طلب کرلی ،سپریم کورٹ نے یونیورسٹی روڈ پر قائم شادی ہال کو آج ہی گرانے کا حکم دیدیا۔