میانمار حکومت اس سلسلہ میں مکمل تعاون کرے۔فائل فوٹو
میانمار حکومت اس سلسلہ میں مکمل تعاون کرے۔فائل فوٹو

عالمی عدالت نے روہنگیا مسلمانوں پرمظالم کے شواہد جمع کرنے شروع کر دیے

روہنگیا میں مسلمانوں پرانسانیت سوز مظالم کی تحقیقات کیلیے عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے اہل کاروں نے شواہد جمع کرنا شروع کردیے ۔

عدالتی پراسکیوٹرآفس کے جوڈیشل ڈیویژن ڈائرکٹر فاکیسو موچو چوکو نے بتایا کہ تحقیقاتی ٹیم بنگلہ دیش میں پناہ گزیں روہنگیائی کیمپوں کا دورہ کرے گی۔

واضح رہے کہ روہنگیا میں مظالم کے سبب لاکھوں روہنگیائی مسلمان بنگلہ دیش میں پناہ گزین ہیں۔انہوں نے میانمار حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس سلسلہ میں مکمل تعاون کرے۔

 

فاکیسو نے کہا کہ عدالت کے پاس معاہدہ روم کے تحت انسانیت مخالف جرائم کی تحقیقات کا اختیار ہے کیونکہ بنگلہ دیش اس معاہدہ کا حصہ ہے۔ فاکیسو نے کہا کہ میانمار کے تعاون کے بغیر تحقیقات کرنا مشکل ہوگا۔

آئی سی سی کے عہدیداروں نے بتایا کہ یہ انوسٹی گیشن ایک چیلنج ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہمارا تجربہ رہا ہے کہ کئی ممالک نے ہمارے ساتھ تعاون نہیں کیا تھا۔ ہماری حکام کواپنی سرزمین پرآنے نہیں دے رہے تھے لیکن پھر بھی ہم نے اپنی تحقیقات مکمل کی اورمجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا۔

واضح رہے کہ عالمی فوجداری عدالت روم معاہدہ کے تحت قائم کی گئی تھی،