اگر پھانسی سے معاملات درست ہوتے تودنیامیں جرم ہی نہ ہوتے۔ فواد چوہدری

زینب قتل کیس سمیت درجنوں کو پھانسی ہوچکی ہے اورہونی چاہیے،سوال یہ ہے کہ زیادتی کے واقعات کیوں نہیں رک رہے؟۔

               
February 8, 2020 · |, قومی
شہباز شریف کے خلاف جو کیسز ہیں انہیں روزانہ کی بنیاد پر سنا جائے۔فائل فوٹو

شہباز شریف کے خلاف جو کیسز ہیں انہیں روزانہ کی بنیاد پر سنا جائے۔فائل فوٹو

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ صرف پھانسی سے معاملات درست ہوتے تودنیامیں جرم ہی نہ ہوتے۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ زینب قتل کیس سمیت درجنوں کو پھانسی ہوچکی ہے اورہونی چاہیے،سوال یہ ہے کہ زیادتی کے واقعات کیوں نہیں رک رہے؟۔

فوادچوہدری کامزیدکہناتھاکہ روک تھام پرکوئی بات ہی نہیں ہورہی،مسئلہ ہی یہ ہے قوانین تو پہلے ہی موجود ہیں یہ تو بحث ہی نہیں،انہوں نے کہا کہ صرف پھانسی سے معاملات درست ہوتے تودنیامیں جرم ہی نہ ہوتے۔