لیفٹیننٹ کرنل الیگزینڈر ونڈمین کو پہلے ہی برطرف کردیا گیا تھا۔فائل فوٹو
لیفٹیننٹ کرنل الیگزینڈر ونڈمین کو پہلے ہی برطرف کردیا گیا تھا۔فائل فوٹو

ٹرمپ کیخلاف گواہی دینے پر دو عہدیداروں کو برطرف کردیا گیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خلاف مواخذے کی کارروائی میں گواہی دینے پردو سینئرعہدیداران کو برطرف کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر نے اپنے خلاف مواخذے کی کارروائی میں گواہی دینے والے دو سینئرعہدیداران کو برطرف کردیا۔

رپورٹس کے مطابق یورپی یونین کے لیے امریکا کے سفیرگورڈن سونڈلینڈ نے بتایا کہ اس حوالے سے انہیں پہلے ہی اطلاع کردی گئی تھی، انہیں ہدایت دی گئی کہ امریکی صدران کی فوری واپسی کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے مواخذے کی کارروائی میں گواہی دینے پر یوکرین پر مہارت رکھنے والے وائٹ ہاؤس کے سینئرعہدیدار لیفٹیننٹ کرنل الیگزینڈر ونڈمین کو برطرف کردیا تھا جب کہ گزشتہ روز الیگزینڈر ونڈمین کے بھائی کو بھی برطرف کیا تھا جو امریکی قومی سلامتی کے سینئر قانون دان تھے۔

دوسری جانب امریکی صدر نے اپنے خلاف مواخذے کو اسمبلی کی کارروائی سے خارج کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف ایک سیاسی چال تھی، ٹرمپ نے ایوان نمائندگان کی اسپیکر ننسی پلوسی اور سینیٹر مٹ رومنی کو ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بنایا۔