پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان راولپنڈی میں کھیلے جانے والے سیریزکے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز کے دوران قومی ٹیم کے بیٹسمینوں نے مہمان باؤلرزکی خوب درگت بنائی، قومی ٹیم نے پہلی اننگز کے دوران 109 رنز کی برتری حاصل کرلی۔
قومی ٹیم نے دوسرے روز پر کھیل کے اختتام پر 342 رنز بنا لیے ، بابراعظم 143 رنز اور اسد شفیق 60رنز کیساتھ کریز پر موجود ہیں۔ پورے دن کے دوران مہمان باؤلرز صرف تین وکٹیں حاصل کر سکے۔
بابراعظم اور شان مسعود نے شاندار سنچریاں داغ دیں۔ بابراعظم کی ٹیسٹ میں یہ مسلسل تیسری سنچری تھی۔
That's tea on day two! A good session for Pakistan with Babar Azam 69* and Shan Masood 100.#PAKvBAN Live: @TheRealPCB_Live | https://t.co/yWnPXpjXNR pic.twitter.com/3103BeWfP5
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 8, 2020
گزشتہ رور233 رنز پر ڈھیر ہونے کے بعد بنگلا دیشی ٹیم کے جواب میں قومی ٹیم کی طرف سے اننگز کا آغاز عابد علی اور شان مسعود نے کیا۔ مسلسل دو سنچریاں داغنے والے اوپنر عابد علی تیسری باری میں بد قسمت ثابت ہوئے اور دوسرے اوورز میں ہی ابو جائید کی گیند پر وکٹ کیپر لٹن داس کو کیچ دے بیٹھے۔ اوپنر بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹے۔
قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے شان مسعود کے ساتھ مل کر سکور کو آگے بڑھایا اور دونوں نے شاندار انداز میں کرتے ہوئے سکور کو آگے بڑھایا۔ دونوں کے درمیان چند خوبصورت شارٹس دیکھنے کو ملے۔ کپتان 93 کے مجموعی سکور پر 34 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ اس بار بھی وکٹ ابو جائید کے حصے میں آئی۔
قومی ٹیم کے سینئر بلے باز بابراعظم نے اس دوران شان مسعود کے ساتھ مل کر سکور کو آگے بڑھایا، دونوں نے حریف باؤلرز کو بے بس کر دیا اور رنز کو آگے بڑھاتے رہے۔
شان مسعود نے اپنے کیریئر کی تیسری سنچری داغی اور 100 رنز بنا کر سپنر تیج الاسلام کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ اس دوران قومی ٹیم کے سینئر بلے باز بابر اعظم نے بھی شاندار سنچری داغی یہ ان کے کیریئر کی پانچویں سنچری تھی۔ ان کی بیٹنگ کا اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ گزشتہ مسلسل تیسرے میچ میں یہ لگاتار تیسری سنچری تھی۔
That's stumps on day two with Pakistan 342-3. Babar Azam to chase 150 and Asad Shaifiq to chase100 tomorrow. #PAKvBAN Scorecard: https://t.co/yWnPXpjXNR pic.twitter.com/PGiCxLZaMU
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 8, 2020
قومی ٹیم کی طرف سے سینئرز بیٹسمین اسد شفیق اور بابر اعظم نے شاندار انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے اسکورکو آگے بڑھایا۔ دونوں بیٹسمینوں کے درمیان 137 رنز کی پارٹنر شپ بنی۔ اس پارٹنرشپ میں بابر اعظم کے حصے میں 75 رنز جبکہ اسد شفیق نے 60 رنزکی اننگز کھیلی۔
قومی ٹیم نے دوسرے روز پر کھیل کے اختتام پر 342 رنز بنا لیے ہیں، بابراعظم 143 رنز اور اسد شفیق 60رنز کیساتھ کریز پر موجود ہیں۔ پورے دن کے دوران مہمان باؤلرز صرف تین وکٹیں حاصل کر سکے۔