تھائی لینڈ کے ایک جنونی فوجی نے بنکاک کے شمال مشرق میں فائرنگ کرکے26 افراد کوموت کے گھاٹ اتاردیا ۔
پھرفوجی گاڑی چھین کر شاپنگ مال پہنچا اور اندھا دھند فائرنگ کردی جب کہ بدھ مت کی ایک عبادت گاہ کو بھی نشانہ بنایا اور ساری کارروائی کو براہ راست فیس بک پر نشر بھی کیا۔
تفصیلات کے مطابق تھائی لینڈ کے ضلع موآنگ میں ایک اہلکار فوجی اڈے میں اپنے کمانڈر اور 2 ساتھیوں کو قتل کرنے کے بعد فوجی گاڑی میں شہرکے مصروف شاپنگ مال پہنچا اور وہاں بھی اندھا دھند فائرنگ کردی، وہیں بدھ مت کی ایک عبادت گاہ پر بھی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر21 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
جکراپانتھ تھوما نامی اہلکارنے اس پوری کارروائی کو فیس بک پر براہ راست نشر بھی کیا جب کہ کارروائی کے بعد فیس بک پرایک پوسٹ بھی شیئر کی جس میں سرکاری رائفل کیساتھ اپنی تصویر شیئر کی اور کیپشن لکھا کہ’میں بہت تھک گیا ہوں‘۔ فیس بک نے تھوڑی ہی دیر بعد پوسٹ ہٹا دی۔
مقتول کمانڈرکی شناخت کرنل اننتھروٹ کراسے کے نام سے ہوئی ہے،اس کیمپ میں ایک 63 سالہ خاتون اورایک اور سپاہی بھی مارے گئے،دیگر کی شناخت جاری ہے۔
سیکنڈ آرمی ریجن کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل تھانیا کریٹیسرن نے بتایا کہ پولیس اورفوجی حملہ آورکوتلاش کررہے ہیں، جس کی شناخت سورتھامپیتھک کیمپ کے سی پی ایل جکراپنتھ تھوما کے نام سے کی گئی ہے۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس نے 16 گھنٹے کی کوشش کے بعد حملہ آورفوجی کو ہلاک کردیا ہے۔