صوبہ سندھ میں سی این جی اسٹیشنز7 دن کی بندش کے بعد آج صبح 7 بجے سے12 گھنٹے کے لیے کھل گئے ۔
کراچی میں سی این جی بھروانے کے لیے رات گئے سے ہی اسٹیشنز کے باہر گاڑیوں ، رکشوں، ٹیکسیوں اور بسوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئی تھیں۔
ایس ایس جی سی حکام کے مطابق مختلف گیس فیلڈز سے ملنے والی گیس کی مقدار کم موصول ہورہی ہے جس کے سبب لائن پیک سخت متاثر ہے۔ سی این جی اسٹیشنز کھلنے کے باوجود متعدد پمپوں پر مطلوبہ پریشر دستیاب نہیں تھا جس کی وجہ سے صارفین میں غم و غصہ پایا گیا۔
واضح رہے کہ شہریوں کے لیے سی این جی گاڑیاں رکھنا عذاب بن گیا اورٹنکی فل کرانے کے لیے گھنٹوں پہلے قطار لگانا پڑتا ہے۔