وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے ذمے داروں کو کڑی سزا دی جائے گی۔
کراچی کے علاقے لیاری میں فلاحی ادارے کی جانب سے تعمیر کردہ اسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران اسد عمر نے کہا کہ ہم ڈٹ کر سیاسی مقابلہ کرتے ہیں، لیاری تبدیلی کےلیے ووٹ تب دے گا جب چہرہ بھی تبدیلی والا نظرآئے۔
ان کا کہناتھا کہ لوگ کہتے تھے کہ پی ٹی آئی کوالیکشن کے لیے لیاری سے امیدوار نہیں ملے گا، شکور شاہد نے لیاری سے الیکشن جیت کر دکھایا،عادم آدمی نے لیاری میں بڑے بڑے برج گرادیے۔
اسد عمر نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ملک میں بہت مہنگائی ہے، رواں ماہ وزیراعظم بڑے بڑے فیصلے کرنے جا رہے ہیں، مہنگائی کے ذمے داروں کو کڑی سزا دی جائے گی۔
اسد عمر نے کہا کہ کراچی میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم کراچی پر قبضہ کرنے نہیں آ رہے، ہمیں کراچی والوں سے عشق ہے، ہم کراچی کو اپنا سمجھتے ہیں، ایم کیو ایم سے کوئی ناراضی نہیں، دونوں جماعتیں چاہتی ہیں کراچی سے جو زیادتی ہوئی ہے اس کا ازالہ ہو۔
انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات میں کراچی کےلیے منصوبوں پر بات ہوئی، وزیراعلیٰ سندھ سے کہا کراچی کے ترقیاتی کاموں میں کوئی سیاست نہیں، عوامی خدمت کے لیے سب کے ساتھ مل کر کام کر سکتے ہیں
انہوں نے نے کہا کہ کے فور کا منصوبہ کراچی کے لیے بہت اہم ہے، کے فور منصوبے سے متعلق رپورٹ سندھ کابینہ میں زیرغور ہے، سندھ کابینہ سے رپورٹ وفاقی کابینہ میں آئی تو یہ منصوبہ جلد سے جلد شروع کرائیں گے، کے فور منصوبے کا 50 فیصد حصہ وفاق سے دلوائیں گے۔