راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان نے بنگلا دیش کو ایک اننگزاور44 رنز سے شکست دیدی۔
راولپنڈی میں بنگلا دیش کے خلاف کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں بنگلادیشی اپنی پہلی اننگز میں 233 رنز بناکرآؤٹ ہوئی جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم 445 رنزبنانے کے بعد آؤٹ ہوئی اور یوں گرین شرٹس کو پہلی اننگز میں 212 رنزکی برتری حاصل ہوئی جس کے جواب میں مہمان ٹیم صرف 168 رنزپرڈھیر ہوگئی۔
ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز بنگلادیش نے 6 وکٹ کے نقصان پر126 رنز سے اپنی نامکمل اننگزکاآغازکیا تو شاہین شاہ آفریدی نے آغازمیں ہی بنگلادیشی کپتان مومن الحق کو پویلین واپس بھیج دیا وہ 41 رنزکی اننگز کھیل کرآؤٹ ہوئے جس کے بعد روبیل حسین محمد عباس کا شکار بنے اور باقی دو وکٹیں یاسر شاہ کے حصے میں آئیں۔
پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اورکیریئرکی پہلی ہیٹ ٹرک کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں جب کہ یاسر شاہ نے بھی 4 وکٹیں اپنے نام کیں۔ نسیم شاہ کو ہیٹ ٹرک کرنے پر مین آف دی میچ سے بھی نوازا گیا۔
Naseem turned the match on its head as he accounted for the wickets of Najmul Hossain Shanto (38), Taijul Islam (0) and Mahmudullah (0) after he was recalled into the attack by Pakistan captain Azhar Ali in the final minutes of the evening session.#PAKvBAN https://t.co/OVtGEsQIcl pic.twitter.com/ubE0MLUvQx
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 10, 2020
دوسری اننگز میں قومی ٹیم کی جانب سے بابراعظم 143، شان مسعود 100، حارث سہیل 75 اور اسد شفیق 65 رنزبناکر ٹاپ اسکورر ہے جب کہ بنگلا دیش کی جانب سے روبیل حسین اورابوجائید نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔
راولپنڈی ٹیسٹ کا تیسرا روز پاکستان کے لیے یادگار رہا جس میں نسیم شاہ نے ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین بولرکا اعزازاپنے نام کیا۔ خیال رہے قومی ٹیم کے ایک اور نوجوان بولر محمد حسنین پہلے ہی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین بولرکا اعزاز اپنے نام کرچکے ہیں۔