مجھ پر بہت سارا قرضہ ہے،میں بینکوں کا قرض چکانے کے قابل نہیں ہوں۔فائل فوٹو
مجھ پر بہت سارا قرضہ ہے،میں بینکوں کا قرض چکانے کے قابل نہیں ہوں۔فائل فوٹو

بھارت کے امیر ترین شخص کے بھائی نے کنگال ہونے کا دعوی کردیا

بھارت کے امیرترین شخص اور ریلائنس انڈسٹریزکے مالک مکیش امبانی کے چھوٹے بھائی انیل امبانی نے برطانوی عدالت میں اپنے خلاف چینی بینکوں کی جانب سے دائر کیے گئے مقدمے میں کہا کہ میں کنگال ہوچکا ہوں۔

انیل امبانی نے کہاکہ اس وقت میرے پاس کسی کو دینے کیلیے پھوٹی کوڑی بھی نہیں اس لیے مجھے قرض چکا نے پر مجبور نہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ مجھ پر بہت سارا قرضہ ہے اس لحاظ سے میں کنگال ہوچکا ہوں اوربینکوں کا لون چکا نے کے قابل نہیں ہوں،رقم آنے کی صورت میں قرض چکا پاؤں گا۔

انیل امبانی کی ریلائنس کمیونیکیشن کے خلاف چین کے تین بینکوں میں مقدمہ دائرکیا ہے،عدالت نے انہیں 925 ملین ڈالرز جو ہندوستانی رقم کے مطابق پانچ ہزارکروڑ روپے بنتے ہیں ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

ان بینکو ں نے انیل امبانی کی کمپنی کو 2012ء میں قرض فراہم کیا تھا انہوں نے پانچ سال تک قرض ادا کیا لیکن 2017 ء کے بعد سے قسطیں ادا نہیں کیں جس پر چین کے بینکوں نے برطانوی عدالت سے رجوع کیا تاکہ وہ انیل امبانی کو ان کی رقم ادا کریں۔

بینکوں نے اپنی درخواست میں کہا کہ انیل امبانی نے قرض حاصل کرنے کیلیے گارنٹی بھی دی تھی۔