ہمسایہ ملک چین اور بھارت کی مثال سامنے، چین نے 30سال میں لاکھوں لوگوں کو غربت سے نکالا، عمران خان، کامیاب پاکستان پروگرام کے اجلاس سے خطاب
ہمسایہ ملک چین اور بھارت کی مثال سامنے، چین نے 30سال میں لاکھوں لوگوں کو غربت سے نکالا، عمران خان، کامیاب پاکستان پروگرام کے اجلاس سے خطاب

مشیرخزانہ اورگورنر اسٹیٹ بینک تبدیل نہیں ہوں گے۔وزیر اعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ گندم اورآٹا بحران کے ذمے دارو ں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا،آٹا،چینی بحران میں جہانگیر ترین کا کوئی کردار نہیں،وزیراعظم نے ترجمانوں کو دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ مشیرخزانہ اورگورنراسٹیٹ بینک تبدیل نہیں ہو رہے، وہ بہترین کام کر رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں انہوں نے ترجمانوں کو دو ٹوک پیغام دیا ہے کہ مشیرخزانہ اورگورنر اسٹیٹ بینک تبدیل نہیں ہوں گے وہ بہترین کام کر رہے ہیں،کوئی تبدیلی زیرغورنہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چیئرمین ایف بی آر شدید بیمار ہیں ان کی جگہ نیا بندہ لائیں گے،شبرزیدی میری درخواست پر صرف6 ماہ کیلیے آئے تھے ،وزیراعظم نے معاشی ٹیم کو چیئرمین ایف بی آرکیلیے موزوں شخص لانے کی ہدایت کردی ۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے مہنگائی کےخلاف حکمت عملی تیارکرلی اور مشیر خزانہ کو اہم اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے اہم فیصلوں پرکام تیز کرنے کاکہہ دیا ہے۔

اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیاگیا اورحکومتی معاشی ٹیم مہنگائی کے اعدادوشمار، حکمت عملی پر بریفنگ دی گئی۔