ساجد جاوید قبل ازیں وزیر خزانہ بھی رہ چکے ہیں۔فائل فوٹو
 ساجد جاوید قبل ازیں وزیر خزانہ بھی رہ چکے ہیں۔فائل فوٹو

برطانوی وزیر خزانہ ساجد جاوید نے استعفیٰ دیدیا

پاکستانی نژاد برطانوی وزیر خزانہ ساجد جاوید نے وزیراعظم بورس جانسن سے اختلافات کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ، ان کی جگہ بھارتی نژاد رشی سوناک کو وزیرخزانہ بنادیا گیا ہے۔

برطانوی ٹی وی کے مطابق بریگزٹ کے بعد کابینہ میں رد و بدل کے دوران وزیراعظم بورس جانسن نے مطالبہ کیا تھا کہ ساجد جاوید اپنی ٹیم کو فارغ کریں۔ ساجد جاوید نے وزیراعظم کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے خود ہی استعفیٰ دے دیا اورکہا کہ کوئی بھی خود دار وزیرایسا کام نہیں کرے گا۔

ساجد جاوید کا استعفیٰ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب انہوں نے اگلے 4 ہفتے کے دوران بجٹ پیش کرنا تھا، وزیر داخلہ کے عہدے پر رہنے والے ساجد جاوید کو بورس جانسن نے گزشتہ برس جولائی میں وزیر خزانہ بنایا تھا، ایسا کہا جارہا ہے کہ ساجد جاوید نے استعفیٰ وزیراعظم بورس جانسن کے سینئر مشیر ڈومنک کمنز سے اختلافات کے باعث دیا ہے۔