شامی شہری نے دوران تفتیش انکشاف کیا تھا کہ اسے یہ 10 ہزار ڈالر میں ملا ہے۔فائل فوٹو
شامی شہری نے دوران تفتیش انکشاف کیا تھا کہ اسے یہ 10 ہزار ڈالر میں ملا ہے۔فائل فوٹو

امریکی کا بحیرہ عرب سے ایرانی ہتھیار پکڑنے کا دعویٰ

امریکی بحریہ نے بحیرہ عرب سے ایرانی ہتھیار پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے۔

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی عسکری حکام نے بتایا کہ امریکی بحریہ کے جنگی جہاز نے بحیرہ عرب سے بھاری ہتھیار پکڑے ہیں جن کا ڈیزائن اور بناوٹ ایرانی ہے۔

امریکی عسکری حکام کے مطابق بحریہ نے جو ہتھیار قبضے میں لیے ان میں 150 اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل اور تین زمین سے فضا میں مار کرنے والے ایرانی میزائل بھی شامل ہیں۔

عسکری حکام نے مزید بتایا کہ قبضے میں لیے گئے اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل ایرانی ساختہ اور روس کے اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل کورنیٹ کی نقل ہیں۔

عسکری حکام کے مطابق دیگر ہتھیار ایک کشتی سے پکڑے گئے جب کہ کشتی ایرانی ڈیزائن کی اور ایرانی ساختہ ہے۔

امریکی عسکری حکام نے بتایا کہ امریکی بحریہ نے یہ کارروائی اتوارکے روز کی اور قبضے میں لیے گئے ہتھیارگزشتہ سال نومبر میں پکڑے گئے ہتھیاروں سے مشابہت رکھتے ہیں۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب ہتھیار پکڑنے کے دعوے پرایران کا فوری طورپرکوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔