گرین زون میں متعدددھماکوں کی آواز سنی گئی۔فائل فوٹو
گرین زون میں متعدددھماکوں کی آواز سنی گئی۔فائل فوٹو

بغداد میں امریکی سفارتخانے پر پھرراکٹوں سے حملہ

عراق کے دارالحکومت بغداد میں راکٹوں سے حملہ ہوا ہے جبکہ کئی راکٹ سفارتی کمپاونڈ میں امریکی سفارتخانے کے قریب گرے ہیں۔

فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق بغداد میں علیٰ الصبح سفاری زون میں راکٹ حملے کیے گئے ہیں جن میں سے کچھ راکٹ امریکی سفارتخانے کے قریب آگرے تاہم ابھی اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ آیاراکٹوں کا ٹارگٹ واقعی امریکی سفارتخانہ تھا یا کچھ اور۔

رپورٹ کے مطابق تاحال کسی شخص کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔خبرایجنسی کے مطابق اس کے نمائندے نے انتہائی سکیورٹی والے اس گرین زون میں متعدددھماکوں کی آواز سنی۔

اکتوبر2019 سے اب تک یہ امریکی سفارتخانے پریا اس کے قریب کیاگیاانیسواں حملہ ہے۔عراق میں امریکا کے5ہزار2سو فوجی موجود ہیں جن کے بارے میں امریکا کا کہنا ہے کہ وہ وہاں صرف معاونت فراہم کرنے کیلیے موجودہیں۔