شہنازانصاری کے قتل میں پولیس نے اہم شواہد جمع کرلیے۔فائل فوٹو
شہنازانصاری کے قتل میں پولیس نے اہم شواہد جمع کرلیے۔فائل فوٹو

شہنازانصاری کے قتل میں ملوث مبینہ ملزمہ گرفتار

نوشہرو فیروز میں ایم پی اے شہناز انصاری کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کی بہن سمیت 10 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مزید ملزمان کو پکڑنے کيلیے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔ مرکزی ملزم وقار کھوکھر کی بہن بھی گرفتار کیے جانے والوں میں شامل ہے۔ دیگر شریک ملزمان کی گرفتاری کیلیے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

کے مطابق نوشہرو فیروز میں رکن سندھ اسمبلی شہنازانصاری کے قتل میں پولیس نے اہم شواہد جمع کرلیے ،شہناز انصاری پر فائرنگ کرنے والوں میں خاتون بھی شامل ہے۔

تفتیشی ذرائع کاکہنا ہے کہ شہنازانصاری دو روز سے دریاخان مری کے علاقے میں تھیں،شہناز انصاری کا ایک روز قبل اپنے بہنوئی کے خاندان سے تصفیہ ہو گیاتھا،گھر میں خواتین کے درمیان تکرار کے بعد معاملہ بڑھا۔

پولیس نے شہناز انصاری قتل کے الزام میں خاتون کو حراست میں لے لیا،حراست میں لی گئی خاتون سلمیٰ کھوکھرفائرنگ کرنے والے ملزم وقار کھوکھرکی بہن ہے جبکہ فائرنگ کرنے والے ملزم تاحال گرفتارنہ ہوسکے۔

دوسری جانب رکن سندھ اسمبلی شہنازانصاری کی نمازجنازہ اداکردی گئی،مرحومہ کی نمازجنازہ مدرسہ سکول گراﺅنڈ میں ادا کی گئی جس میں ضیاالحسن لنجار، عاجز دھامرا، ایم پی اے ممتاز چانڈیو،ایم پی اے سرفراز شاہ سمیت اہل علاقہ کی بڑی تعدادنے شرکت کی ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق جائیدادکے تنازع پر فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی پیپلزپارٹی کی رہنما اوررکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری کی نماز جنازہ اداکردی گئی، مرحومہ کی نمازجنازہ مدرسہ اسکول گراﺅنڈ میں ادا کی گئی جس میں سیاسی،سماجی شخصیات سمیت اہل علاقہ کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔

رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری کے نمازجنازہ میں ضیاالحسن لنجار، عاجز دھامرا، ایم پی اے ممتاز چانڈیو،ایم پی اے سرفراز شاہ ،ایس ایس پی نوشہروفیروز ڈاکٹر فاروق، ایس ایس پی غلام سرور،ڈپٹی کمشنر بلال شاہد راﺅبھی شریک ہوئے،مرحومہ شہناز انصاری کی تدفین سید اسماعیل شاہ قبرستان میں کی جائے گی ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری ایک قاتلانہ حملے میں جان کی بازی ہارگئی تھیں،پولیس کے مطابق پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والی رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری پر نوشہرو فیروز کے قریب گاﺅں چاناری میں فائرنگ کی گئی جس میں وہ شدید زخمی ہوگئیں۔

خاتون رکن اسمبلی کو فوری طورپرشدید زخمی حالت میں نواب شاہ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئیں۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ زمین کے تنازع پر پیش آیا ، انہیں 3 گولیاں لگیں جس کے باعث وہ جانبر نہ ہوسکیں۔