بزرگ کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کی بیماری اور وصیت کی خبروں نے مقبوضہ کشمیر پر قابض بھارتی انتظامیہ کو چکرا کر رکھ دیا ہے۔
بزرگ کشمیری حریت علی گیلانی کی بیماری کی اطلاعات اور وصیت کی خبروں نے بھارتی انتظامیہ کو چکرا دیا ہے۔وصیت میں سید علی گیلانی نے مزارِ شہداقبرستان میں اپنی تدفین کی خواہش ظاہرکی ہے۔دوسری جانب حریت کانفرنس نے مظاہرین کے لیے احتجاجی پروگرام تشکیل دے دیا ہے۔
حریت کانفرنس کی جانب سے مظاہروں کے اعلان کے بعد بھارتی قابض انتظامیہ نے مقبوضہ کشمیر میں سیکیورٹی سخت کر دی ہے۔