سعودی عرب کے 218 میں منظورہونے والے قانون کے مطابق اقامہ(رہائشی مرمٹ) ساتھ نہ رکھنے والے افراد پر3 ہزار ریال تک جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکام کی جانب سے 2018 میں ایک قانون منظورکیا گیا تھا جس کے تحت اقامہ (رہائشی مرمٹ) ساتھ نہ لے کرگھر سے نکلنے والے افراد کو گرفتار کرنے اور جرمانہ عائد کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔
سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے اقامہ ساتھ نہ رکھنے پر قید و جرمانے کی سزائیں مقرر ہیں، جس میں 3 ہزار ریال جرمانہ بھی شامل ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اقامہ اس بات کا ثبوت ہوتا ہے کہ سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی شہری قانونی طورپرریاست میں قیام پذیر ہے اوراقامہ غیرقانونی اورقانونی غیر ملکیوں میں تفریق پیدا کرتا ہے۔
اقامہ کارڈ گم ہوجانے پراس کے بارے میں فوری طور پراپنے ادارے کو مطلع کیا جانا ضروری ہے تاکہ وہاں سے قانونی کارروائی کا آغازکرتے ہوئے متعلقہ ادارے کو اقامہ کارڈ گم ہونے کی رپورٹ کی جاسکے۔
گمشدہ اقامہ کارڈ کی اطلاع محکمہ پاسپورٹ (جوازات) کو دی جاتی ہے جبکہ ایسے علاقے یا قصبے جہاں جوازات کا ذیلی ادارہ نہیں ہو وہاں پولیس اسٹیشن میں رپورٹ کرانا ضروری ہے، پولیس اسٹیشن پر کی جانے والی رپورٹ کی کاپی اس امر کی دلیل ہوگی کہ آپ قانونی طورپر مملکت میں مقیم ہیں اور آپ کا اقامہ گم ہو چکا ہے۔
گمشدہ اقامہ کارڈ کے بدلے میں دوسرا اقامہ جاری کرانے کے لیے پولیس رپورٹ کے ساتھ غیر ملکی کارکن کو اپنے کفیل کی جانب سے درخواست بھی جمع کرانی ہوتی ہے جس میں اقامہ گم ہونے کے بارے میں اہم معلومات کا ذکر کیا گیا ہو۔