بھارت نے کشمیرپراقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کی ثالثی کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ حصہ ہے۔
سیکریٹری جنرل ان دنوں پاکستان کے چار روزہ دورے پرہیں،اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرش نے بھارت کے زیر انتظام کشمیرکی موجودہ صورت حال پرگہری تشویش کا اظہارکرتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان ثالثی کی پیشکش کی ہے۔
بھارت نے ان کی ثالثی کی پیش کش مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن مسائل پردو طرفہ بات چیت ہوسکتی ہے ان پر کسی دوسرے یا تیسرے فریق کی ثالثی کا کوئی کردار نہیں۔
نئی دہلی میں وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمارنے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے بیان پر رد عمل میں ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ بھارت کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، جموں کشمیر بھارت کا حصہ رہا ہے، ابھی ہے اور مستقبل میں بھی بھارت کا اٹوٹ حصہ رہے گا۔
رویش کمارنے کہاکہ جس مسئلے پر بات کرنے کی ضرورت ہے وہ یہ ہے کہ پاکستان نے جس حصے پر زبردستی قبضہ کر رکھا ہے اس کو خالی کرنے کی ضرورت ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ سکریٹری جنرل کو چاہیے کہ وہ پاکستان پر سرحد پار سے جاری دہشت گردی کو روکنے پر زور دیں جس سے انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔