کلاچی میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کی یونین کونسل مڈی میں پولیس موبائل کے قریب بم دھماکا ہوگیا، جس کے نتیجے میں موبائل میں موجود ہیڈ کانسٹیبل شہید جب کہ 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔
سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق پولیس موبائل کو سڑک کنارے پہلے سے نصب بارودی مواد کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، شہید ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل کا نام ریاض جب کہ زخمیوں میں ہیڈ کانسٹیبل شکیل اورڈرائیورعطا اللہ شامل ہیں۔
علاقے کوہرقسم کی آمدورفت کے لیے بند کردیا گیا جب کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔