مریم اورنگزیب کے فلیٹ میں آگ لگ گئی
فائربریگیڈ کے عملے نے آگ پرقابو پالیا۔
ن لیگ کی جانب سے 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔فائل فوٹو
پارلیمنٹ لاجز میں مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کے فلیٹ میں آگ لگ گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آبادمیں پارلیمنٹ لاجز کی تیسری منزل پرآگ لگ گئی۔آگ اے بلاک میں واقع پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کے فلیٹ میں لگی۔
فائربریگیڈ کے عملے نے آگ پرقابو پالیا۔آگ لگنے کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی۔آگ لگنے کے وقت مریم اورنگزیب موجود نہیں تھیں۔