مقبوضہ کشمیرکے مسئلہ پرمودی سرکارپرتنقید کرنے والی برطانوی ایم پی کو دہلی ایئرپورٹ سے ڈی پورٹ کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی پہنچنے پر برطانوی ایم پی ڈیبی ابراہمس سے توہین آمیز اور مجرموں جیسا سلوک کیا گیا۔ ایم پی کا کہنا تھا کہ دیگر مسافروں کے ساتھ امیگریشن ڈیسک پرگئی، میری تصویر لی گئی۔ ائیرپورٹ پہنچنے پر حکام نے بتایا کہ میرا ویزہ مسترد کردیا گیا ہے۔
ڈیبی ابراہمس کا کہنا تھا کہ بھارتی آفیسر میرا پاسپورٹ لے کر 10 منٹ کے لیے غائب ہو گیا، واپس آنے پر بھارتی آفیسر بدتمیزی سے پیش آیا، مجھ پر چیخ کراپنے ساتھ آنے کا کہا۔
برطانوی ایم پی کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی آفیسر مجھے ڈی پورٹی سیل کی جانب لے گیا تاکہ مجھے واپس بھیجا جاسکے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ڈیبی براہمس آل پارٹی پارلیمانی گروپ برائے کشمیرکی چیئرپرسن بھی ہیں۔