چین میں16 شہروں کے رہائشیوں پر سفری پابندی عائ ٹاسک فورس کے دونوں افسران  کو مستقل طور پر ووہان بھیجا گیا ہے۔فائل فوٹود کردی گئی ہے۔فائل فوٹو
ٹاسک فورس کے دونوں افسران  کو مستقل طور پر ووہان بھیجا گیا ہے۔فائل فوٹو

چینی حکومت نے پاکستانی حکام کو ووہان شہرتک رسائی دیدی

چین نے پاکستان کی درخواست پر دارالحکومت بیجنگ میں تعینات پاکستانی سفارت خانے  کو ووہان شہر جانے کی اجازت دیدی۔

دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے ٹوئٹرپرجاری بیان میں بتایا کہ چین کے شہر ووہان میں پھنسے وائرس سے متاثرہ پاکستانی طلبہ سے رابطے کے لیے چینی حکومت نے حکومت پاکستان کی درخواست پر سفارت خانے سے دو افسران کو ووہان جانے کی اجازت دی ہے تاکہ وہ طلبہ سے ملاقات کرکے خیریت دریافت کر سکیں۔

ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق ٹاسک فورس کے دونوں افسران  کو مستقل طور پر ووہان بھیجا گیا ہے تاکہ وہ وہاں رہ کر چینی حکام سے مسلسل رابطے میں رہیں۔ترجمان کے مطابق دونوں افسران ووہان کے حالات بہتر ہونے کے بعد واپس لوٹ آئیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے  وزارت خارجہ نے چین میں کورونا وائرس کی وجہ سے پھنسے متاثرہ پاکستانی طلبہ سے والدین کو رابطہ کرنے کے لیے ہاٹ لائن کی سہولت بھی فراہم کی تھی۔