سسٹم چلانا ہے تو شوکت ترین کو بڑے دکانداروں کی ڈاکومینٹیشن پر ہاتھ ڈالنے اور بجلی کی سبسڈی سے متعلق آئی ایم ایف سے صاف بات کرنے جیسے بنیادی فیصلے کرنا ہوں گے، سابق چیئرمین ایف بی آر
سسٹم چلانا ہے تو شوکت ترین کو بڑے دکانداروں کی ڈاکومینٹیشن پر ہاتھ ڈالنے اور بجلی کی سبسڈی سے متعلق آئی ایم ایف سے صاف بات کرنے جیسے بنیادی فیصلے کرنا ہوں گے، سابق چیئرمین ایف بی آر

شبر زیدی نے غیر معینہ مدت کیلیے چھٹی کی نئی درخواست بھجوا دی

چیئرمین ایف بی آر سید شبر زیدی نے غیر معینہ مدت کیلیے چھٹی کی نئی درخواست بھجوا دی۔

چیئرمین ایف بی آر سید شبر زیدی نے چھٹی ختم ہونے پردفترآنے کی بجائے غیر معینہ مدت کیلیے چھٹی کی نئی درخواست مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو بھجوا دی۔

مشیرخزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ اپنی سفارش کے ساتھ چھٹی کی درخواست حتمی منظوری کیلیے وزیراعظم کو بھجوائیں گے۔

واضع رہے کہ اس سے قبل چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی نے ذاتی وجوہات کی بنا پرایف بی آر چیئرمین کے عہدے پر کام جاری رکھنے سے معذرت کرلی تھی۔ شبرزیدی کا کہنا ہے کہ وہ بیمار ہیں اورڈاکٹر نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے باعث وہ مزید کام جاری نہیں رکھ سکتے۔