کوئٹہ گلیڈی ایٹرزعمراکمل کی جگہ متباد ل کھلاڑی استعمال کرے گی۔فائل فوٹو
کوئٹہ گلیڈی ایٹرزعمراکمل کی جگہ متباد ل کھلاڑی استعمال کرے گی۔فائل فوٹو

کرپشن کا بم پھٹ گیا۔عمراکمل زد میں آکرپی ایس ایل سے باہر

پااکستان سپرلیگ کے سیزن 5 کا آغازآج کراچی سے ہونے جارہاہے جہاں افتتاحی تقریب کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جبکہ پہلا میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرزاوراسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ایسی صورتحال میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے کھلاڑی عمراکمل کو اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت معطل کردیا گیاہے جس کے باعث وہ اب کھیل کا حصہ نہیں بن پائیں گے تاہم اب دفاعی چیمپئن کی جانب سے بھی بیان جاری کردیا گیاہے۔

پی ایس ایل سیزن فائیو کی دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پی سی بی کی جانب سے عمراکمل کی معطلی پرپیغام جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ عمرا کمل کے معاملے کی انکوائری کر رہاہے جس کی وجہ سے فرنچائزاس وقت تک کوئی تبصرہ نہیں کرے گی جب تک انکوائری مکمل نہیں ہو جاتی تاہم اس دوران کوئٹہ گلیڈی ایٹرزعمراکمل کی جگہ متباد ل کھلاڑی استعمال کرے گی ۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیا تھا کہ عمرا کمل انکوائری کے دوران کسی بھی طرح کی کرکٹ میں حصہ نہیں لے سکتے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز عمراکمل کی جگہ متبادل کھلاڑی استعمال کر سکتی ہے،انکوائری مکمل ہونے تک پی سی بی کی جانب سے کوئی تبصرہ نہیں کیا جائے گا۔

یہاں یہ امرقابل ذکر ہے کہ عمراکمل پہلے بھی خبروں کی زد میں آتے رہے ہیں تاہم گزشتہ تین چارہ ماہ سے یہ خبر چل رہی تھی انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ 2015 کے ورلڈ کپ میں پاک بھارت میں میچ کیلیے انہیں دولاکھ ڈالرزکی آفر ہوئی تھی تاہم انہوں نے اس حوالے سے اینٹی کرپشن یونٹ کو کوئی اطلاع نہیں کی کیونکہ اگرکوئی ایسی آفرآئے تو کھلاڑیوں نے متعلقہ حکام کو آگاہ کرنا ہوتا ہے۔