بھارت میں مسلمانوں کی نسلی کشی کی کوششیں جاری ہیں۔فائل فوٹو
بھارت میں مسلمانوں کی نسلی کشی کی کوششیں جاری ہیں۔فائل فوٹو

‘میں ہندو ہوں اور شرمندہ ہوں’

بھارتی فلمی اداکار ذیشان ایوب کی بیوی رسیکا اگاشے نے پارک سرکس میدان میں سی اے اے کے خلاف مظاہرہ کر رہی خواتین کی بھر پورتعریف کی اورکہا کہ ”میں ذیشان ایوب کی بیوی ہوں، میں ہندو ہوں، اور شرمندہ ہوں۔”

رسیکا کے پارک سرکس میدان میں دیے گئے خطاب پر مبنی ایک رپورٹ برطانوی انگریزی روزنامہ  میں شائع ہوئی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق رسیکا نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ”میں محمد ذیشان ایوب کی بیوی ہوں۔ میں ہندو ہوں۔ اور ایک نظم ہے میں ہندو ہوں اور شرمندہ ہوں۔”

رسیکا نے مزید کہا کہ ”میں یہاں پر یہ ضرور کہنا چاہوں گی کہ ایک ہندو راشٹر میں، جیسا کہ اسے ہندو راشٹر کہا جا رہا ہے، اس میں ہم جیسے ہندو شرمندہ ہیں کہ آپ (مظاہرین) کو یہاں پر بیٹھنا پڑ رہا ہے۔”

میرے پیارے پردھان منتری’ فلم میں رابعہ کا کردار نبھا چکی دہلی کے نیشنل اسکول آف ڈرامہ کی الومنائی رسیکا نے تقریب میں خصوصی طورپرمسلم خواتین کی خوب پذیرائی کی اورکہا کہ وہ مشکل حالات میں اپنے حق کی آواز اٹھا رہی ہیں اورایسے وقت میں وہ تنہا نہیں ۔

انھوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ ”آپ تنہا نہیں ہو، ہم سب یہاں آپ کے ساتھ ہیں۔” رسیکا نے مزید کہا کہ ملک میں ہر جگہ پرآپ لوگ اس طرح سے بیٹھے ہوئے ہیں، اس لیے سیکولر ہندوستان چین کی نیند سو سکتا ہے۔