امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دوروزہ دورے پر بھارت پہنچ گئے۔امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ امریکی صدر کے طیارے ایئرفورس ون نے بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں لینڈ کیا تو وزیراعظم نریندرمودی نے ٹرمپ اور ان کی اہلیہ کا ائیرپورٹ کا والہانہ استقبال کیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم نریندرمودی آج یہاں ایک زبردست روڈ شو ‘انڈیا روڈشو’اور اس کے بعد دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک لاکھ سے زیادہ لوگ’ نمستے ٹرمپ ‘پروگرام میں شرکت کریںگے۔
ڈونالڈ ٹرمپ اپنے دو روزہ دورہ پر ہندوستان آئے ہیں۔ وہ دورہ سے کافی خوش ہیں۔امریکی صدر کی صاحبزادی اور مشیر ایوانکا ٹرمپ اوران کے شوہر جیر ڈ کشنر بھی اس دورے پران کے ہمراہ ہیں۔
Welcome to India @realDonaldTrump pic.twitter.com/EOweSVwnXG
— Narendra Modi (@narendramodi) February 24, 2020
امریکی صدر کے استقبال کیلیے وزیراعظم نریندر مودی نے خود ایئرپورٹ پر ان کا خیرمقدم کیا۔ ٹرمپ اپنے دورہ میں تاجمحل کا نظارہ بھی کریں گے۔
امریکی صدر کے دورے کے حوالے سے بھارت میں کئی تنازعات بھی سامنے آئے ہیں،نئی دہلی میں احتجاجی مظاہرہ کرنے والوں کو گرفتارکیا گیا ہے جبکہ ایک کچی بستی کو چھپانے کیلیے کئی کلومیٹردیواربنا کرغربت چھپانے کی کوشش کی گئی ہے۔
دوسری جانب بھارتی کانگریس کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی آمد پرحکومت نے احمد آباد پر100کروڑ روپے خرچ کردیے ہیں۔کانگریس کی جنرل سیکرٹری پریانکا گاندھی نے نریندر مودی کی حکومت کو ہدف تنقید بنایا ہے اور احمد آباد میں ٹرمپ کے دورے پر خرچ کی جانے والی خطیر رقم پر سخت تنقید کی ہے۔
انہوں نے ٹرمپ کے دورے کے حوالے سے بنائی جانے والی کمیٹی کے کردارپربھی سوالات اٹھائے ہیں پریانکا گاندھی کا کہنا تھا ٹرمپ کے دورے پرکمیٹی کے ذریعے 100کروڑ روپے خرچ کیے گئے ہیں مگر کمیٹی ارکان کو یہ معلوم ہی نہیں ہے کہ وہ اس کے رکن ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کیا ملک کو یہ حق حاصل نہیں ہے کہ کون سی وزارت اس کمیٹی کو کتنی رقم دے رہی ہے، جان سکے؟۔