سعودی حکومت نے حج کے حوالے سے رابطہ نہیں کیا، انڈونیشیا
سعودی حکومت نے حج کے حوالے سے رابطہ نہیں کیا، انڈونیشیا

جج 2020 کیلیے درخواستوں کی وصولی کی نئی تاریخ کااعلان

جج 2020 کیلیے درخواستوں کی وصولی کی نئی تاریخ کااعلان کردیاگیا،وزارت مذہبی امور کی جانب سے تمام مجاز بینکوں کو اطلاع کر دی گئی ۔

وزارت مذہبی امور کی جانب سے تمام مجاز بینکوں کو اطلاع کر دی گئی ہے۔ کابینہ سے ایک اہم نقطہ کی عدم منظوری کے باعث پہلی تاریخ میں التوا کیا گیا تھا۔

سرکلرکے مطابق حج درخواست فارم 25 فروری سے 6 مارچ تک وصول و جمع کروائے جا سکتے ہیں،25 فروری بروز منگل سے درخواستوں کی وصولی کا باقاعدہ آغاز ہو جائے گا، درخواستوں کی وصولی کا بغیر کسی تعطل سلسلہ 6 مارچ تک جاری رہے گا۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق ہفتہ اور اتوار کو بھی حج فارم وصول کیے جائیں گے، حج درخواست فارم کو کمپیوٹرائزڈ اور آسان بنایا گیا ہے، وزارت مذہبی امور نے وضاحت کی ہے کہ حج درخواست فارم سے حلف نامہ ختم نہیں کیا گیا، کمپیوٹرائزڈ فارمز پر حلف نامہ موجود ہے جہاں درخواست گزار دستخط کرے گا، کل سے تمام بنکوں میں حج درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ شروع جائے گا، اس سے قبل وزارت کی جانب سے 24 فروری سے 3 مارچ کی تاریخ کا اعلان کیا گیا تھا۔

دوسری جانب وازرت مذہبی امورنےامسال حج پرجانے والوں کا ریڈ ایبل پاسپورٹ یکم فروری 2021 تک کارآمد ہونا لازم قراردیدیا۔

وازرت مذہبی امورکی جانب سے امسال حج کی درخواستیں دیے والوں کو ہدایت جاری کی گئی ہیں کہ ان کا بینالااقوامی مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ اورقومی شناختی کارڈ جس کی میعاد یکم فروری 2021تک کار آمد ہونا لازمی قرار دیدی گئی ہے۔