کراچی کے علاقے کیماڑی میں 14 افراد کی ہلاکت پر6 رکنی کمیٹی بنا دی گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق کیماڑی میں 14 افراد کی ہلاکت اور سینکڑوں متاثرین کا معاملہ، اعلیٰ پولیس حکام نے ملوث افراد کی گرفتاری کے احکامات جاری کر دیے۔ پولیس حکام کے مطابق معاملے کی تحقیقات کیلیے 6 رکنی ٹیم بھی بنا دی گئی۔
ایس ایس پی سٹی مقدس حیدر تحقیقاتی کمیٹی کی سربراہی کریں گے، ایس پی کیماڑی، ایس پی انوسٹی گیشن مختیار خاصخیلی ٹیم میں شامل ہیں۔ تحقیقاتی ٹیم تحقیقات میں واقعے میں ملوث عناصرکو نشاندہی کے بعد گرفتارکرے گی۔