ہمسایہ ملک چین اور بھارت کی مثال سامنے، چین نے 30سال میں لاکھوں لوگوں کو غربت سے نکالا، عمران خان، کامیاب پاکستان پروگرام کے اجلاس سے خطاب
ہمسایہ ملک چین اور بھارت کی مثال سامنے، چین نے 30سال میں لاکھوں لوگوں کو غربت سے نکالا، عمران خان، کامیاب پاکستان پروگرام کے اجلاس سے خطاب

صدرمملکت کی سیکیورٹی کیلیے ممنوعہ بورلائسنسزکی منظوری

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں دیامربھاشاڈیم کی سیکیورٹی کیلئے 433 ممنوعہ بورلائسنسز اور صدرمملکت کی سیکیورٹی کیلیے ممنوعہ بورلائسنسزکی منظوری دیدی گئی ۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس دوران 11 نکاتی ایجنڈے پرغورکیا گیا ، اجلاس میں سیاسی و اقتصادی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا ۔ کابینہ کو بجلی کی قیمتوں پراوراحساس پروگرام میں ارکان پالیمنٹ کے کردار پر بریفنگ دی گئی ۔

کابینہ اجلاس میں آڈٹ نگران بورڈکے ممبران کے استعفوں اورنئی تعیناتیوں ایگزم بینک پاکستان کے بورڈآف ڈائریکٹرزکی تعیناتی ، نیشنل سیکیورٹی ڈویژن کے رولزآف بزنس میں ترمیم کی منظوری دے دی گئی ۔

اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں دیامربھاشاڈیم کی سیکیورٹی کیلیے 433 ممنوعہ بور لائسنسز ، صدرمملکت کی سیکیورٹی کیلئے ممنوعہ بورلائسنسزاور اسلام آبادکی انسدادمنشیات عدالت کے جج کی تعیناتی کی منظوری دی گئی ہے۔