جہلم میں سوتیلے بیٹے نے جائیداد کے تنازع پر ماں سمیت پانچ افراد کو قتل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق جائیداد کے تنازع پر سوتیلے بیٹے نے میر پور سے دینہ آنے والی فیملی کی گاڑی پرفائرنگ کی، فائرنگ کی زد میں آ کر پانچ افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جاں بحق ہونیوالوں میں چار بچے اور ایک خاتون شامل ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ تھانہ منگلا کے علاقہ آڑہ بڈھار میں پیش آیا، ملزم واقعے کے بعد موقع واردات سے فرار ہو گیا ہے۔ جاں بحق اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ملزم کے والد کا کہنا ہے کہ میرے بیٹے نے جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کر کے سوتیلی ماں اورچار بچوں کو قتل کیا۔