ایڈوکیٹ جنرل پنجاب احمد جمال سکھیرا نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا، یہ استعفیٰ انہوں نے گورنر پنجاب چوہدری سرور کوبھجوادیاہے ۔
مقامی میڈیاکے مطابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد جمال سکھیرا نے استعفیٰ دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ذاتی وجوہات کی بنا پراستعفی دے رہا ہوں، استعفیٰ گورنر پنجاب کو بھجوا دیا ہے۔
احمد جمال سکھیرا کے استعفے کے متن کے مطابق جمال سکھیرا کا کہنا ہے کہ میں ایمانداری اور اپنے ضمیر کے مطابق کام کرتا رہا ہوں، میں نے بطور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اعلیٰ عدلیہ کی بھر پور معاونت کی ہے ۔
سابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمدجمال کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کے قانونی مفادات کاتحفظ کیا، اپنی معیاد عہدہ کے دوران جو اچھے کام کیے وہ اللّٰہ پاک کی مدد اور رحمت کی و جہ سے ہے۔