ابھی تک تصدیق نہیں ہو سکی کہ یہ جہازکس نوعیت کا تھا۔فائل فوٹو
ابھی تک تصدیق نہیں ہو سکی کہ یہ جہازکس نوعیت کا تھا۔فائل فوٹو

ترک فوج نے شام کا طیارہ مارگرایا

غیر ملکی خبر رساں اداروں کا کہنا ہے کہ ترک فوج نے شام کے شمال مغربی صوبے ادلیب میں شامی حکومت کا طیارے مارگرایا ۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے ترکی کی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ ترکی کی افواج ادلیب میں شامی حکومت کے اہداف کو نشانہ بنارہی ہے جبکہ فروری میں شامی حکومت کی کارروائی کے دوران ترکی کے 55 فوجی جاں بحق ہو ئے تھے ۔

سوشل میڈیا پر ایک طیارے کو فضا میں آگ لگتے ہوئے اور نیچے کی جانب جاتے ہوئے ویڈیو وائرل ہو رہی ہے تاہم ابھی تک اس حوالے سے کئی وثوق ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی کہ یہ جہازکس نوعیت کا تھا ۔

شامی فوج نے شمال مغربی علاقے اور خصوصی طور پر ادلیب کی فضائی حدود کو طیاروں اور ڈرونز کیلیے مکمل طور پر بند کر دیاہے اور خلاف ورزی کرنے والے طیارے کو گرانے کا اعلان کیا گیاہے ۔