بلوچستان کے علاقے چمن میں پاک افغان سرحد کو کرونا وائرس پھیلنے کے خطرے کے باعث ایک ہفتے کے لیے بند کردیا گیا۔
پاک افغان بارڈر بند کرنے کے باعث نیٹو سپلائی اورافغان ٹرانزٹ سمیت تمام نقل و حمل اورتجارتی سرگرمیاں معطل ہوگئی ہیں۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ نے کرونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر چمن بارڈر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کررونا وائرس کے باعث پاک ایران سرحد بھی تفتان کے مقام پر 9روز سے بند ہے۔ ایران سے واپس آنے والے پاکستانی زائرین کو پاکستان ہاؤس میں قرنطینہ میں منتقل کردیا گیا ہے۔
ڈی سی چاغی کے مطابق تمام زائرین کی اسکریننگ مکمل کرلی گئی ہے اورکسی میں بھی کرونا وائرس کی علامات نہیں پائی گئی۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے 4 کیسز سامنے آچکے ہیں۔